کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا برطانوی لوڈر لفٹر زندگی بدلتے ہی ہسپتال جاپہنچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانیہ میں لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والا شخص مسلسل پارٹی کرنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گیا، برطانوی شہری ایڈم لوپیز جولاٹری جیتنے سے قبل لوڈر لفٹر چلاتا تھا۔
اس کی زندگی اُس وقت یکسر بدل گئی جب اس نے جولائی میں ایک سکریچ کارڈ خریدا اور 10 لاکھ پائونڈ کا انعام جیت لیا، وہ مسلسل پارٹیوں اور بے اعتدال زندگی کے باعث جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گیا ۔
لوپیز کے اکائونٹ میں لاٹری جیتنے سے قبل صرف 12پائونڈ سے زائد موجود تھے ،ا نعام نکلتے ہی وہ اچانک کروڑ پتی بن گیا مگر خوشی کے اس لمحے کے بعد اس کی زندگی میں انتہائی ہنگامہ خیزی آگئی۔
برطانوی شہری نے لاٹری نکل آنے کے فوری بعد ہی نوکری چھوڑ دی اور مسلسل تین ماہ تک پارٹیوں میں مصروف رہا جس کی وجہ سے اس کی زندگی کا نظم و ضبط مکمل طور پر ختم ہو گیا ۔
گزشتہ ماہ اسے سانس لینے میں دشواری اور چلنے ، پھرنے میں تکلیف ہوئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں جا کر پتا چلا کہ لوپیز کے دونوں پھیپڑوں میں خون کے لوتھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔
برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوپیز نے کہا کہ میں چل نہیں سکتا تھا، سانس نہیں لے سکتا تھا، میں نے ہسپتال جانے کے لیے ایمبولینس بلائی اور جب مجھے گھر سے وہیل چیئر پر ایمبولینس میں ڈالا گیا تو پیچھے سے بجتی ہوئی سائرن کی آواز نے میری زندگی بدل دی کیونکہ ہسپتال میں 9دن گزارنے کے بعد میں نے اپنی زندگی کو دوبارہ بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان ڈی پورٹ