صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان ڈی پورٹ،سابق سینیٹر مشتاق احمد شامل نہیں

Oct 06, 2025 | 18:57:PM
صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان ڈی پورٹ،سابق سینیٹر مشتاق احمد شامل نہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔تاہم سابق سینیٹر مشتاق احمد شامل نہیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے روانہ امدادی بحری بیڑے صمود فلوٹیلا کو روکتے وقت گرفتار کیے گئے 171 مزید ارکان کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سوئیڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔

فلوٹیلا کے ارکان غزہ کیلئے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے، اسرائیلی نیوی نے فلوٹیلا کے ارکان کو بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:20 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو کرشماتی طور پر بچا لیا گیا