20 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو کرشماتی طور پر بچا لیا گیا

Oct 06, 2025 | 18:05:PM
20 ویں منزل سے گرنے والی ننھی بچی کو کرشماتی طور پر بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک 4 سالہ بچی رہائشی عمارت کی 20 ویں منزل سے گر کر کرشماتی طور پر بچ گئی کیونکہ وہاں کچھ منزل نیچے رہنے والے خاتون نے اسے پکڑ لیا تھا۔

گزشتہ دنوں چین کے صوبہ ہونان سے تعلق رکھنے والی خاتون Wu Yumei رات کا کھانا پکا رہی تھیں۔

وہ ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 14 ویں منزل میں مقیم ہیں اور کھانا پکاتے ہوئے انہوں نے اپنی کھڑکی کے باہر ایک زوردار آواز سنی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ایک چھوٹی بچی 13 ویں منزل پر کھڑکی کے چھجے پر لٹکی ہوئی ہے۔

یہ بچی 20 ویں منزل کی ایک کھڑکی سے باہر لٹکی ہوئی تھی اور اس دوران پھسل کر نیچے گری تھی۔

خاتون نے فوری طور پر بچی کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھام لیا اور اپنے 16 سالہ بیٹے کو پولیس اور فائر بریگیڈ کو فون کرنے کی ہدایت کی۔

خاتون نے بچی کو کہا کہ 'گھبرانا مت، پولیس اور فائر فائٹرز بہت جلد یہاں موجود ہوں گے'۔

اس منظر کی ویڈیو بناکر عمارت کے گروپ چیٹ میں پوسٹ کی گئی تو 14 ویں منزل پر موجود 2 افراد بھاگ کر مدد کیلئے پہنچے اور خاتون کو پیچھا ہٹا کر بچی کو پکڑ لیا۔

فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار کچھ دیر میں وہاں پہنچ گئے اور 14 ویں منزل کے ہال وے کی کھڑکی توڑ کر حفاظتی رسیوں کو تیار کیا۔

اس کے بعد فائر فائٹرز نے بچی کو چھجے سے پکڑ کر عمارت کے اندر کھینچ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ سستا ہو گیا، فی بوری کی اوسط قیمت جانیے
بچی کے بچ جانے کے بعد خاتون کو علم ہوا کہ ان کے ہاتھ بچی کو بچاتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

اس ننھی بچی کو ہسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے میں معلوم ہوا کہ کرشماتی طور پر اسے کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔

خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئی تھی اور مدد کیلئے چلاتے ہوئے رو رہی تھی، مجھے ڈر تھا کہ بچی میرے ہاتھوں سے پھسل نہ جائے، جب اسے بچا لیا گیا تو میری  ٹانگیں کمزور ہوگئیں اور میں فرش پر گر گئی، مگر میں بہت زیادہ خوش تھی'۔

بچی کے والدین نے اگلے دن خاتون سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا کنڑیکٹ پر بھرتی ملازمین مستقل ہو پائیں گے ؟ حکومت نے نیا قانون بنا لیا

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: