فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Oct 06, 2025 | 10:23:AM
 فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ریاست مخالف ٹویٹ سمیت دو مقدمات میں گرفتار فلک جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے 21 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔

تحریری فیصلہ کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزمہ کا موبائل ریکور کرلیا، ملزمہ تفتیشی افسر کو موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی جس پر عدالت ملزمہ کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی عزائم پھرخطرناک ، اہم شخصیت  نے خبردار کر دیا

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، مزید ریمانڈ چاہئے ہو تو تفتیشی افسر کی رپورٹ دیکھ کر عدالت فیصلہ کرے گی۔

تحریری فیصلہ میں درج ہے کہ اگر تفتیشی افسر نے ملزمہ سے میٹریل برآمدگی کی مزید رپورٹ پیش نہ کی تو ملزمہ کا ریمانڈ نہیں دیا جائے گا، تفتیشی افسر جیل میں جاکر ملزمہ سے تفتیش کریں گے۔