بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، خاص نظر رکھنا ہوگی: جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ

Oct 06, 2025 | 09:40:AM
بھارت دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، خاص نظر رکھنا ہوگی: جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (  ویب ڈیسک ) سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی۔

پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ اس کے مزموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے۔ بھارت دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے قوانین ، کیا امپورٹڈ کاریں اب سستی ہوجائیں گی؟

سابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا امریکا نے امت مسلمہ کی تمام لیڈر شپ کو مار ڈالا، عراق، لیبیا، مصر اور شام کو تباہ کیا، ایران پر بمباری کی، پاکستان امت مسلمہ کی واحد اسلامی جوہری قوت ہے جو دشمن کو کھٹکتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کے اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔