نئے قوانین ، کیا امپورٹڈ کاریں  اب سستی ہوجائیں گی؟

Oct 06, 2025 | 09:19:AM
نئے قوانین ، کیا امپورٹڈ کاریں  اب سستی ہوجائیں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) وزارتِ صنعت و پیداوار نے درآمد کی جانے والی اور مقامی گاڑیوں کے معیار اور حفاظتی اصولوں کو لازمی قرار دیتے ہوئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشنز میں کہا گیا ہے کہ معیار میں روڈ سیفٹی، مسافروں کا تحفظ، کاربن کے اخراج کی حد، ماحولیاتی تقاضے بھی لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے علاوہ ہر کمپنی بینکنگ چینل استعمال کرنے کی پابند ہوگی اور شپمنٹ کے پہلے انسپکشن سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:کھیل کے میدان میں افسوسناک واقعہ، خاتون اور لڑکا جان کی بازی ہار  گئے، متعدد زخمی

  آٹو موبائل ایکسپرٹ سنیل منج نے ان قواعد و ضوابط پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ  مجموعی طور پر یہ حکومت کا بہت اچھا اقدام ہے، کیونکہ پہلے یہ ہوتا تھا کہ گاڑیوں میں ایئر بیگز تو کیا سیٹ بیلٹ بھی نہیں ہوتے تھے اور وہ سڑکو ں پر دوڑ رہی ہوتی تھیں۔

  سنیل منج نے کہا کہ پنجاب میں بیٹریاں پھٹنے اور گاڑیوں میں آگ لگنے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیا جانا اچھا فیصلہ ہے۔،

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ 660 سے 1000 سی سی کی امپورٹڈ کاریں سستی ہوجائیں گی ایسا کچھ نہیں ہوگا کیونکہ نئے قوانین کے تحت اب ان پر 40 فیصد ایکسٹرا ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جو پہلے 1800 سی سی سے کم والی گاڑی پر لاگو نہیں تھی۔

 واضح رہے کہ وزارتِ تجارت نے گزشتہ دنوں ایک اسٹیچیوٹری ریگولیٹری آرڈر ( ایس آر او) جاری کرتے ہوئے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس پر فوری طور پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو ہوگی۔