امریکا میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکا کی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دو یونیورسٹیوں کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 صفرمارک اپ کیساتھ آسان ماہانہ قسطوں پر حاصل کرنے کاطریقۂ کارجانیے
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا تھا۔
پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔