یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا

Oct 06, 2023 | 15:31:PM
یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) یوٹیلیٹی سٹورز  پر ایک بار پھر چینی کا بحران پیدا ہو گیا،پرانا سٹاک ختم ہونے کے بعد تاحال نئی خریداری نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق شہری یوٹیلیٹی سٹورزپر سبسڈی والی سستی چینی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ فوری خریداری نہ ہونے کی وجہ سے چینی کا بحران طویل بھی ہو سکتا ہے،

چینی کے بحران کی وجہ بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ خریداری میں مشکلات کے باعث چینی کی قلت ہوئی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی بولی کے باعث حال ہی میں2 ٹینڈرز منسوخ کیے اور کچھ ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بولیاں ہی موصول نہیں ہوئیں،ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی کی خریداری کیلئے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے 40 ہزار ٹن چینی کا اوپن ٹینڈر کھولا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پر حالیہ دنوں میں تقریباً ایک ماہ چینی کی دستیابی رہی، اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ماہ چینی کا بحران رہا تھا جس کے باعث ملک بھر میں چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری