پشاور،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک

Oct 06, 2022 | 21:31:PM
پشاور، سکیورٹی فورسز، آپریشن، دہشتگرد مارا گیا
کیپشن: سکیورٹی فورسز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا،مارے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، حکومتی بنچز خالی پڑے رہے