پاکستانی خاتون یوٹیوبر مہوش اعجاز نے اپنی پہلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا

Oct 06, 2022 | 16:58:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی فیمیل یو ٹیوبر مہوش اعجاز نے اپنی پہلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور رائٹر مہوش حیات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں جب سے انہوں نے اپنے آ نے والی نئی فلم کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مہوش اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی پہلی جھلک شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تو ناظرین میں نے ایک فلم لکھی ہے جو کہ نومبر میں ریلیز ہو گی مجھے امید ہے کہ آپ کو یہ فلم ضرور پسند آ ئے گی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں  اداکار سمیع خان،علیزے نصیر اور مرینہ خان شامل ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ مہوش اعجاز ایک ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر  لوگوں کو تفریحی مواد مہیا کرنے کے لیے اپنے یو ٹیوب چینل پر پاکستانی ڈراموں پر بطور نقاد اپنے خیلات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ مہوش اعجاز کی ایک اور وجہ شہرت کسی حد تک پاکستان کی نامور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا ہم شکل ہونا بھی ہے

اس سے قبل مہوش اعجاز اس وقت بھی لائم لائٹ میں آئیں جب انہوں نے  ن لیگ کے رہ نما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کومزار قائد پر نعرے بازی کے واقعہ میں سوشل میڈیا پر آ ڑے ہاتھوں لیا تھا۔