بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

Nov 06, 2025 | 19:27:PM
بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: دفعہ144
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذکردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ کے تحت صوبے بھر میں جلسے جلوس،ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی، 5 یا 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کی مزاحیہ حرکت نے دلہن کی انٹری خراب کردی