نئی ویب سیریز،صبا قمر کو بڑا کردار مل گیا

Nov 06, 2022 | 21:49:PM
ویب سیریز،صبا قمر,  کردار,
کیپشن: اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار کی ویب سیریز "مہندی" کی ریکارڈنگ لاہور میں تسلسل سے جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز "مہندی" کی ریکارڈنگ میں بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں ۔دونوں فنکاروں نے پہلی بار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، صبا قمر سیاستدان کا کردار کررہی ہیں جس کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ کردار مریم نواز شریف سے مماثلت رکھتا ہے کیونکہ ان کا گیٹ اپ بھی مریم نواز جیسا ہے۔ سیریز میں نئیر اعجاز،عثمان پیر  زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اویس خان ہیں۔