بابر اعظم 2048 میں وزیراعظم ہوں گے

Nov 06, 2022 | 20:10:PM
 بابر اعظم, 2048 , وزیراعظم,
کیپشن: کپتان بابر اعظم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹی ٹوئٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک بالاخر رسائی حاصل کر لی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان کی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور سیمی فائنل میں اب پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ انگلینڈ اور بھارت دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

 وزیردفاع نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کو اور انگلینڈ بھارت کو ہرا دیں تو 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل کی طرح پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور اسی طرح انگلینڈ کو ہرا کر 1992 کی تاریخ دہرا دیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2048 میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔