امریکی تجاویز کا جائزہ لینےکے بعد پاکستان کو اپنےجواب سے آگاہ کریں گے: ایران کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مزید تجاویز کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے جواب سے پاکستان کو آگاہ کریں گے۔
تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور امریکہ میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
بقائی نے کہا کہ امریکی تجاویز کے ساتھ ان پیغامات کے متن کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ابھی ایران نے امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیا ہے، یہ جواب جلد پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کے ساتھ ون ڈے میچ؛ ویمن گرین شرٹس کی دو سینچریاں، 206رنز سے جیت
اس دوران امریکہ میں نیوز ویب سائٹ ایکسئیس نے رپورٹ کیا کہ امریکہ اور ایران اس وقت ایک مفاہمت کی یادداشت پر کام کر رہے ہیں۔ اس مفاہمت کے ذریعہ دونوں ملک اس کے بعد آنے والے ایک ماہ کے وران مفصل معاہدہ کرین گے۔ اس مفاہمت کے اہم نکات میں ایران کا یورینیم افزودگی روکنا شامل ہے البتہ نیوکلئیر پروگرام کے مستقبل پر مفصل مذاکرات مین طے کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سامنے آنے والی رپورٹوں مین کہا جاتا رہا کہ امریکہ یورینیم کے افزودہ ہو چکے تمام ذخائر کو امریکہ کے حوالے کر دینے کے کسی بھی معاہدہ کا بنیادی نکتہ تصور کر رہا ہے۔
اس دوران ایک اہم ڈیویلپمنٹ یہ ہوئی کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آپریشن ایپک فیوری کے خاتمہ کا رسمی اعلان کرنے کے لئے واشنگٹن مین صحافیوں کی ایک غیر معمولی نیوز کانفرنس کی۔ مارکو روبیو نے اس پریس کانفرنس مین کہا کہ 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ جسے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا گیاتھا، اب ختم ہوچکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کل منگل کے روز آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے شروع کیے گئے "پراجیکٹ فریڈم" کو روکنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ نےکہا تھاکہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت کے اشارے ملنے پر کیا۔
یہ بھی پرھیں: امریکہ اور ایران مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ گئے