زمبابوے کے ساتھ ون ڈے میچ؛ ویمن گرین شرٹس کی دو سینچریاں، 206رنز سے جیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کی مہمان ویمن کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے انترنیشنل میچ میں بھی المناک شکست سے دوچار کر دیا۔ اس مرتبہ گرین شرٹس نے مہمان حریف کو 206 رنز سے ہرایا ہے۔ زمبابوے ویمنز ٹیم 243 رنز کی گرین شرٹس اننگز کے بعد کھیلنے کے لئے آئی تو تمام 10 بیٹر 39 ویں اوور میں 137 رنز پر آؤٹ ہو گئیں۔
گرین شرٹس نے زمبابوے ویمن کے ساتھ دوسرے ون ڈے میچ میں دو سینچریاں اور ایک ففٹی بنا دی تھی۔ گرین شرٹس نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی اور 50 اووروں میں 343 رنز بنائے۔
پاکستان اور زمبابوے کی ویمنز ون ڈے سیریز آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو رہی ہے۔ آج دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہو رہا ہے۔ میزبان ٹیم نے 4 وکٹیں گنوا کر 343 رنز بنائے۔
یہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
گرین شرٹس کی بیٹنگ
گرین شرٹس کی اوپننگ صدف شمس اور گل فیروزہ نے کی۔ دونوں کی پارٹنر شپ میں 31 اوورز میں 189 رنز بنے۔
پہلے گل فیروزہ نے سینچری مکمل کی۔ انہوں نے 95 گیندوں سے 13 چوکے مار کر 100 رنز بنائے اور اسی سکور پر آؤٹ ہو گئیں۔
اس کے بعد صدف شمس نے 112 گیندوں سے 10 چوکے اور 1 چھکا مار کر 101 رنز کئے۔
سکی ون ڈے میچ میں اننگز میں گرین شرٹس نے دو سنچریاں بنانے کا کام دوسری مرتبہ کیا ہے ۔

اس سے پہلے 2022 میں آئرلینڈ کے ساتھ میچ میں دو سنچریاں بنی تھیں۔ آج کے میچ میں سدرہ امین نے58 گیندوں سے 59 رنز بنائے۔ کیپٹن فاطمہ ثنا نے 13 گیندوں سے 25 رنز بنائے۔

زمبابوے ویمن کی باؤلنگ
زمبابوے کی کیپٹن نومیویلو سباندا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک ایک وکٹ لیندوکوہیلے مابھیرو کرسٹائین متاسا اور اولیندر چارے کے حصے میں آئی۔ تین زمبابوین باؤلرز کا اکانومی ریٹ 9 سے اوپر رہا۔

زمبابوے ویمنز ٹیم کی بیٹنگ
زمبابوے ویمنز ٹیم کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کی دوسری بال پر گر گئی۔ کرسٹائین متاسا کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئیں۔
دوسرے اوور میں ہی کیلی درایا بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئیں۔
اوپنر کیلس ندلوو نے بلوود بزا کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ندلوو بھی 17 ویں اوور میں 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔
بیزا 22 ویں اوور میں 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔
ویبائی متونگویندو 24 ویں اوور میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئیں۔ 27 وین اوور میں مشیل ماونگا بھی زیرو پر ہی آؤٹ ہوئیں۔ یہ زمبابوےت ویمن کی ساتویں وکٹ تھی۔
لیندوکوہلے مابھیرو 20 رنز بنا کر 39 ویں اوور مین آؤٹ ہوئیں۔ 39 ویں اوور میں ہی آخری وکٹ بھی گر گئی جب اولیندر چارے کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئیں۔
آج میچ میں زمبابوے کی 5 بیٹر کوئی رن بنائے بغیر واپس گئیں۔

گرین شرٹس کی باؤلنگ
کیپٹن فاطمہ ثنا نے 6 اوورز میں 15 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
ڈیانا بیگ نے ایک وکٹ لی۔
مومنہ ریاست، رامین شمیم اور عروب نے دو دو وکٹیں لیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقی پنجاب کے دو شہروں میں بم دھماکے کس نے کرائے، وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا