امریکہ اور ایران مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ امریکہ ایک صفحے کی مفاہمتی یادداشت پر ایران سے معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو اور "مزید تفصیلی جوہری مذاکرات" کے لیے ایک فریم ورک ترتیب پا جائے. مفاہمت کی یہ مجوزہ یادداشت اپنی موجودہ شکل میں خطے میں جنگ کے خاتمے اور آبنائے کو کھولنے، ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو محدود کرنے اور امریکی پابندیاں ہٹانے کے تفصیلی معاہدے پر 30 روزہ مذاکرات کے آغاز کا اعلان کرے گی۔
امریکہ کی نیوز ویب سائیٹ ایکسئیس نے آج بدھ کے روز ایک رپورٹ میں واشنگٹن میں کئی ذمہ دار سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اب امریکہ کو کئی اہم نکات پر ایران کا جواب دو دن کے اندر ملنے کا انتظار ہے۔
ایکسئیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابھی تک کسی بھی بات پر اتفاق نہیں ہوا لیکن کہا جا رہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے فریقین کسی معاہدے کے قریب ترین مقام پر ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اگلے 48 گھنٹوں میں کئی اہم نکات پر ایرانی ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔
ایکسئیس نے اس رپورٹ میں بتایا کہ دیگر ایشوز کے ساتھ اس معاہدے میں ایران کا جوہری افزودگی پر پابندی عائد کرنا، امریکہ کا اپنی پابندیاں ہٹانے اور اربوں ڈالرز کے منجمد ایرانی فنڈز جاری کرنے پر راضی ہونا اور فریقین کا آبنائے ہرمز سے آمدورفت پر سے پابندیاں اٹھانا شامل ہو گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایلچی سٹیو وِٹ کوف اور جیرڈ کشنر اور متعدد ایرانی حکام کے درمیان ایک صفحے کی 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر براہِ راست اور ثالثوں کے ذریعہ گفتگو ہو رہی ہے۔
مفاہمت کی یہ مجوزہ یادداشت اپنی موجودہ شکل میں خطے میں جنگ کے خاتمے اور آبنائے کو کھولنے، ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو محدود کرنے اور امریکی پابندیاں ہٹانے کے تفصیلی معاہدے پر 30 روزہ مذاکرات کے آغاز کا اعلان کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
ایک امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے ایکسیاس نے کہا، ایران کی آبنائے کے ذریعے جہاز رانی پر پابندیاں اور امریکہ کی بحری ناکہ بندی ان 30 دنوں کے دوران بتدریج ختم ہو جائے گی۔ اہلکار نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو جائیں تو امریکی افواج ناکہ بندی بحال یا فوجی کارروائی دوبارہ شروع کر سکیں گی۔
امن کی کوششوں میں شامل ایک پاکستانی ذریعے نے بدھ کے روز نیوز ایجنسی روئٹرز سے ایک صفحے پر مشتمل میمو کا ذکر کیا جس سے اس بارے میں امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسئیس کی رپورٹ کی جزوی تصدیق ہو ئی ہے۔
"ہم اسے بہت جلد طے کر لیں گے۔ ہم قریب آ رہے ہیں،" پاکستانی ذریعہ نے کہا۔
حالیہ ڈیویلپمنٹس مین اہم ترین یہ ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے کو ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے اپنے بحری مشن "آپریشن فریڈم" کو روک دیا جس کے بعد ایران نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ امن معاہدہ صرف اسی صورت میں قبول کرے گا جب یہ "منصفانہ" ہو۔
میڈیا رپورٹس سے یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ ایکسئیس کی امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک انڈیکس فیوچرز میں تیزی آئی۔
یہ بھی پڑھیئے: مشرقی پنجاب کے دو شہروں میں بم دھماکے کس نے کرائے، وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا