دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرسکے، باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے۔
قالیباف نے ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس کا مقصد ایران میں اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے، فوجی حملے کے امکان کو خصوصاً دہشت گرد حملوں کے امکان کو کم نہیں سمجھتے۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ مقدمات میں سزا ہونے کی شرح میں بہتری، 78فیصد تب بھی بری
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دشمن کی اس حکمت عملی کا وہ حصہ ہے، جو معاشرے سے متعلق ہے، اس کا مقصد ایران کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ کتنے ہی معاشی دباؤ کا سامنا ہو، ایرانی اپنی آزادی، وقار، ایمان اور عقائد کی خاطرمشکلات برداشت کرتے ہیں۔ ایرانیوں نے ادراک کر لیا ہے کہ انہیں تاریخ کے اس حساس دور میں اس دشمن کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا، یہ ایسا دشمن ہے جو اپنی خام خیالی میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ وہ ایرانی تہذیب کو تباہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ اور ایران مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ گئے