35مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں پار

May 06, 2025 | 22:56:PM
35مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں پار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

35مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں پار

(عمران سعیدی) سی سی ڈی پولیس مظفر گڑھ  نے علی پور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈکیت کے سرغنہ کو مقابلے میں پار کر دیا، ڈکیت پولیس کو 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی  پولیس مظفر گڑھ نے علی پور میں بڑی کاروائی کی ہے اور  ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو پولیس مقابلہ کے دوران مار دیا ، پولیس مقابلہ کے دوران مارے جانے والے ڈکیت کی شناخت مظہر عرف مٹری کے نام سے ہوئی ہے،مظہر عرف مٹری پر تقریباً 35 سے زائد مقدمات تھے ،مظہر عرف مٹری مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا ،مظہر عرف مٹری کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے میں بھی ملوث تھا ۔پولیس مقابلہ علی پور کے نواحی علاقے علی والا میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریت والی22 خواتین اور 95بچے،بھارت ان کیساتھ کیا سلوک کریگا،سوشل میڈیا پر بحث