ہیروئن سمگلنگ کے جھوٹے الزام میں بھارت میں قید کشمیری ڈرائیور یوسف انتقال کر گیا

May 06, 2025 | 00:12:AM
ہیروئن سمگلنگ کے جھوٹے الزام میں بھارت میں قید کشمیری ڈرائیور یوسف انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبارک حسین)ہٹیاں بالا کا ہیروئن سمگلنگ کے جھوٹے الزام میں بھارت میں قید کشمیری ڈرائیور سید یوسف شاہ انتقال کر گیا۔

2017 ء میں اسلام آباد اوڑی سے گرفتار یوسف شاہ کا تعلق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ چروایا سے ہے ۔یوسف شاہ کو 2017 میں کپڑے کے ٹرک سے ہیروئن برآمدگی کے بھارتی الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بیٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت میں آج پیشی کے موقع پر انکشاف ہوا کہ یوسف شاہ تین روز قبل وفات پا چکے ہیں ، بیٹی بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ والد کے وکیل نے جیل اور مقدمے کی تفصیل فراہم نہیں کی ۔

یوسف شاہ کی عمر تقریباً 75 سال تھی، لواحقین نے میت کی واپسی کیلئے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کر دی۔بھارت میں قید میں آزاد کشمیر کے دو مزید ڈرائیور تاحال نامعلوم جیلوں میں موجود ہیں ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: