معروف سعودی فوٹوگرافر پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جاں بحق

May 06, 2023 | 23:09:PM
معروف سعودی فوٹوگرافر پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جاں بحق
کیپشن: ہانی بن عبداللہ الزہرانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی فوٹوگرافر ہانی بن عبداللہ الزہرانی فوٹو گرافی کے مشن کے دوران السعدہ پہاڑوں کی بلندیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر الزہرانی الباحہ ریجن کے گاﺅں النصبہ کا رہائشی تھا، مختلف ویب سائٹس پر الزہرانی کی موت پر بات چیت کی گئی۔الزہرانی کو جاننے والے بہت سے لوگوں نے اس کی موت پر اظہار افسوس کیا اور اس کے اخلاق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا الزہرانی جس کے ساتھ بھی اٹھتا بیٹھتا تھا اس پر ایک اچھا اثر چھوڑتا تھا۔
 بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ الزہرانی ممتاز فوٹو گرافروں میں سے ایک تھا۔ الزہرانی کے بہت سے ساتھیوں، دوستوں اور فوٹوگرافروں نے ان کی اچانک موت پر ماتم کیا ہے،فوٹوگرافر اور مصور ہانی الزہرانی مشرقی صوبے کے مکہ الیکٹرونک اخبار میں فوٹو گرافی کے شعبے کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے سعودی الاتحاد کلب کے لیے فوٹوگرافر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے اس وقت فوٹو گرافی کو اپنی انتہائی درستگی سے ممتاز کردیا تھا جب انہوں چاند کی اس کے تمام مراحل میں تصویر کشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لوٹی رقم کے لالچ میں دہشتگردگروپوں میں فائرنگ،سرغنہ محمد آسا عرف ملاابراہیم ہلاک