لوٹی رقم کے لالچ میں دہشتگردگروپوں میں فائرنگ،سرغنہ محمد آسا عرف ملاابراہیم ہلاک 

May 06, 2023 | 21:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازعہ پر کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں اہم مطلوب دہشت گرد سرغنہ محمد آسا عرف ملاابراہیم ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ کی ہلاکت ہوئی ہے،ہلاکت لوٹی ہوئی رقم کی لالچ میں دہشتگرد گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ہوئی ،بھتے اور تاوان کی رقم کے تنازعہ پر کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے دو گروپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمد آسا عرف ملا ابراہیم ہلاک ہو گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دہشتگردآسا کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے رکھی گئی تھی،دہشت گرد محمد آسا 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا اور خاران اور شور کے علاقے میں بطور بی ایل ایف سرغنہ دہشتگرد کارروائیوں میں شامل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ بھٹو کی شادی پر خواجہ سراﺅں کی المرتضیٰ ہاﺅس انٹری ،ناچ گانا،جوڑے کےساتھ سیلفیاں بنوائیں
ہلاک دہشت گرد سرغنہ محمد آسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کرنے ، ایرانی کنٹینر پر حملہ ،سکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملے اور دہشت گردی کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث رہا ،اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا،دہشت گرد محمد آسا کے خلاف بلوچستان کے مختلف حصوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔
عیاشیوں میں مصروف دہشتگرد سرغنہ اپنے ماتحت دہشتگردوں کا اعتماد کھو چکے ہیں، دہشتگرد سرغنہ اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں قتل ہونے کے خوف سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اظہار یکجہتی ریلی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی خواتین کارکن گرفتار