اظہار یکجہتی ریلی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی خواتین کارکن گرفتار

May 06, 2023 | 19:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کی خلاف وزری پرپی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آج چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیاگیاتھا،اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کی ریلیاں گزرنے کا سلسلہ شروع ہے،تمام کارکنان جی ایٹ مرکزی آفس جمع ہوں گے ،پی ٹی آئی کارکنان ریلیوں کی صورت ایف نائن پارک جائیں گے ،ریلیوں میں خواتیں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس سوم کوسینٹ ایڈورڈتاج پہنا دیاگیا
دوسری جانب اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے ،اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،ایف نائن پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،مزاحمت پر خواتین پولیس نے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کو گھسیٹ کر قیدی وین میں ڈال دیا ،ایف نائن پارک کے باہر پولیس اور کارکنان کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں قیمت بڑھ گئی