چارسدہ ، نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ، 3 افراد جاں بحق

May 16, 2024 | 15:05:PM
چارسدہ ، نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چارسدہ میں موٹروے پر دریائے کابل کے نزدیک چلتی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

 مقامی پولیس کے مطابق مقتولین چارسدہ میں عدالتی پیشی کے بعد پشاور جارہے تھے، راستے میں دریائے کابل کے نزدیک نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک  زخمی ہوگیا، لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئیں۔ 

  مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق تاحال کسی کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔