میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

May 06, 2022 | 21:02:PM
کراچی میٹرک بورڈ، دسویں جماعت، سالانہ امتحانات، تاریخ کا اعلان،
کیپشن: کمرہ امتحان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ترجمان کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق 17مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا، امتحانات کا مکمل شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا، امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس سال تمام مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال جواب پر مشتمل پرچہ ہوگا۔ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان