سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان 

May 06, 2022 | 19:29:PM
سرکاری ملازمین احتجاج
کیپشن: پارلیمنٹ ہاؤس میں سرکاری ملازمین کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کا سرکاری دفاتر کو ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا حکم۔وفاقی سرکاری ملازمین نے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فیصلہ مستردکردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ۔احتجاج کی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کرے گا، احتجاج میں ملک بھر سے وفاقی اداروں کے ملازمین شرکت کریں گے،احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویڑنز کے ملازمین شرکت کریں گے، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اعلان کیا ہے کہ 12 مئی پارلیمنٹ ہاوس احتجاج پرامن ہو گا،12 مئی احتجاج کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اجلاس میں کیا گیا۔سرکاری ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہفتہ کی چھٹی بحال اور تنخواہ میں اضافہ کیا جائے،پے اینڈ پنشن کمیشن کی رپورٹ شائع کر کے مکمل عملدرآمد کیا جائے،اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے الزامات۔ جہانگیر ترین نے بھی اہم فیصلہ کرلیا