عمران خان کے الزامات۔ جہانگیر ترین نے بھی بڑا فیصلہ کرلیا

May 06, 2022 | 19:17:PM
عمران خان کے الزامات۔ جہانگیر ترین نے بھی اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: جہانگیر ترین گروپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی جہانگیر ترین کیخلاف بیان بازی، ترین گروپ نے عمران خان کو کھل کر بے نقاب کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بیان کے بعد آج ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کو عمران خان کے خلاف کھل کر بات کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے آئندہ ہفتے جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے اس لیے آئندہ ہفتے گروپ کا لاہور میں اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ایم پی اے کا والد بیڈروم میں قتل

راجہ ریاض نےکہا ہے کہ ہم نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات۔علیم خان بھی کھل کر سامنے آ گئے