بجلی کی قیمت ایک پھر اضافہ۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے ہوئےعوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی بم گرادیا گیا، نیپرا نے بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافے سے صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر27 اپریل کو سماعت کی تھی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگی ایم پی اے کا والد بیڈروم میں قتل
کراچی کے صارفین کے لئے بھی بجلی 1روپے 38 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اس سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 15 پیسے اضافہ مانگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الزامات۔علیم خان بھی کھل کر سامنے آ گئے