ایران کا نئے تباہ کن میزائل کیساتھ ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 22ویں لہر کے آغاز کا اعلان

Mar 06, 2026 | 22:34:PM
ایران کا نئے تباہ کن میزائل کیساتھ ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 22ویں لہر کے آغاز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کی پاسداران انقلاب نے نئے تباہ کن میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کے آغاز کا اعلان کر دیا جس کا مقصد اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچانا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے خرم شہر 4، خیبر اور فتح میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کا آغاز کیا۔ ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایران نے اب تک زیادہ تر ایک دہائی پرانے میزائل استعمال کیے اور وہ طویل جنگ کیلیے نئے جدید ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس آپریشن کا آغاز جمعہ کی سہ پہر ’یا حسین ابن علی (ع)‘ کے نام سے ہوا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ اس لہر میں خلیج فارس سے لے کر تل ابیب تک امریکی اور صہیونی حکومت کے ٹھکانوں کو خیبر، خرم شہر-4 اور فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ داغے گئے میزائل میں سے ایک انتہائی وزنی خرم شہر-4 تھا جو 2 ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رفتار(Mach 14) سے زیادہ ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق خلیج فارس کے ممالک میں قائم امریکی اور صہیونی اڈوں، تل ابیب، بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفہ کے فوجی مراکز کو نئے اقسام کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: