انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں مستحکم 

Mar 06, 2026 | 17:45:PM
انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن میں مستحکم 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی  ۔انٹر بینک میں ڈالر  279.41روپے سے کم ہوکر 279.40 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.45 روپے پر برقرار    رہا۔تاہم یورو 12 پیسے مہنگاہوکر 327.93 روپے ، برطانوی پاونڈ 70 پیسے اضافے سے 377.45  روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 76.93 روپے  پر آ گیاجبکہ سعودی ریال 5 پیسے کمی 75.12  روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیاپنجاب میں سکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی