پنجاب میں آئمہ مساجد کو اعزازیہ ملنا شروع ہوگیا
اعزازیہ کی مد میں اب تک 1 ارب 32 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار روپے جاری ہوچکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منظوری کے بعد آئمہ مساجد کو اعزازیہ ملنا شروع ہوگیا۔
پہلے مرحلے میں اب تک 52,913 آئمہ کرام نے اعزازیہ حاصل کرلیا۔
پنجاب بھر میں 74,235 مساجد کی فہرست مرتب کی گئی ہیں جبکہ اعزازیہ کیلئے 76,144 آئمہ مساجد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام درخواستیں سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو تصدیق کے لیے بھجوائی گئی تھیں،ضلعی سطح پر جانچ کے بعد 70,653 درخواستیں منظورہوئیں جبکہ متعدد کیسز مزید جانچ کے مراحل میں ہیں۔
سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 68,944 آئمہ مساجد کو دونوں اداروں کی منظوری حاصل رہی،58,959 آئمہ مساجد کا ڈیٹا نادرا سے تصدیق کرنے کے بعد بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھول دیے گئے۔
اعزازیہ کی مد میں اب تک 1 ارب 32 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں،58,760 آئمہ مساجد کے اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں اور، 52,913 کارڈز اضلاع کو فراہم بھی کردیئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 22,134 اے ٹی ایم کارڈز فعال کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے من پسند نمبرز خریدنے والوں کے لئے بری خبر
اعداد و شمار کے مطابق 54,661 آئمہ اہلسنت بریلوی، 12,040 اہلسنت دیوبندی، 6,640 اہلِ حدیث اور 2,803 اہلِ تشیع ہیں۔