گاڑیوں کے من پسند نمبرز خریدنے والوں کے لئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی )گاڑیوں کے من پسند نمبرز خریدنے والوں کے لئے بری خبرآگئی کیونکہ سستے داموں پرکشش نمبروں کی نیلامی کے بعد پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتیں بڑھانے کی تجویز پر کیبنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی۔
64 پرکشش نمبروں کی بنیادی قیمتوں میں پانچ سے دس گنا اضافہ ہوگا،ای آکشن میں ایک،تین ،پانچ ،سات ،نو اور 786نمبر کی بنیادی قیمت دس ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ ہوگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق ڈبل نمبروں کی بنیادی قیمت ساڑھے 7ہزار سے بڑھا کر50 ہزار کی جائےگی جبکہ ٹرپل نمبروں کی بنیادی قیمت 5 ہزار سے بڑھا کر25 ہزار کی جائےگی۔
ایکسائزحکام کے مطابق 999نمبروں کی سیریز میں باقی نمبرز ایڈوانس خریدنے کی صورت میں 10ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔
ایکسائز حکام کے مطابق گزشتہ سال گاڑی کی بجائے مالک کے نام پر رجسٹریشن کےنئے سسٹم کے آغاز کے بعد رجسٹریشن و ٹرانسفر پر نمبرز کا اجرا بڑے پیمانے پر ہورہا ہے۔نئے سسٹم کے بعد روزانہ 3سیریز گاڑیوں کی جبکہ 1سیریز موٹر سائیکلوں کی جاری کی جارہی ہے۔
ڈی جی ایکسائز کی جانب سے بنیادی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔