”تال سے تال ملا“،دلہن کا سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

Mar 06, 2023 | 21:20:PM
”تال سے تال ملا“،دلہن کا سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس، ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات میں اکثر کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ جس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ہنگامہ مچ جاتا ہے،دلہن کے سہیلیوں کے ہمراہ بالی ووڈ گیت”تال سے تال ملا“ پر رقص کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق یہ ویڈیو انسٹا گرام ہینڈل ’@morethanthumkas‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن  تین سہیلیوں کے ہمراہ اکشے کھنہ اور ایشوریا رائے کی فلم ’تال ‘ کے معروف گانے پر رقص کرتی ہیں۔

شادی کے پنڈال میں دلہن کے دلکش رقص پر ہال میں موجود تمام مہمانوں نے خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی ۔ دلہن کی عمدہ ڈانس مووز اور اس کے ساتھ سہیلیوں کے مہارت بھرے رقص نے دیکھنے والوں کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔

دلہن اور اس کی سہیلیوں نے شادی کے اس دن کو دلہن کے لیے یادگار بنانے کی خاطر سارا منصوبہ بنایا تھا۔ سہیلیوں کے ہمراہ دلہن کا دلفریب رقص دیکھ کر دلہا بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ زارا نور عباس کے رقص کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل

دلہن اور اس کی سہیلیاں اس مہارت کے ساتھ رقص کرتی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی پرفارمنس کو فلم میں اداکاراؤں کی پرفارمنس سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔

ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔