زمان پارک میں تحریک انصاف کے کھلاڑی کھلے عام منشیات کا استعمال کرنے لگے

Mar 06, 2023 | 15:42:PM
زمان پارک میں تحریک انصاف کے کھلاڑی کھلے عام منشیات کا استعمال کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے زمان پارک پر لگے کیمپ میں منشیات کا استعمال جاری ہے زمان پارک کے باہرکیمپوں میں کارکنان منشیات کےاستعمال میں مصروف دیکھے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ويڈيوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن کس مہارت سےنشہ آور سگریٹ تیار کر رہا ہے منشیات استعمال کرتا کارکن نشہ آووراشياء کی دستیابی کا پتہ بھی بتا رہے ہیں کہ نشہ آور چیزیں کہاں سے ملتی ہیں۔

سرے عام منشیات کے استعمال پر کسی رہنماء نے نہیں روکا اور نہ پولیس نے ان کی خلاف کوئی کاروائی کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے مبینہ ٹویٹ میں زمان پارک کے آس پاس موجود کیمپس میں خواتین کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر موجود مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر شنیلہ علی اور ایم پی اے سمیرا کو گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ردعمل میں کہا کہ یہ جماعت ایسے اخلاق باختہ اور بے ہودہ لوگوں سے بھری پڑی ہے۔