برازیل: سابق صدر پر سعودی گھڑی اور قیمتی تحائف باہر منتقل کرنے کا الزام

Mar 06, 2023 | 11:16:AM
برازیل: سابق صدر پر سعودی گھڑی اور قیمتی تحائف باہر منتقل کرنے کا الزام
کیپشن:    سابق صدر جیر بولسونارو نے تحائف منتقلی کے الزامات سے انکار کیا ہے جبکہ موجود صدر لولا ڈی سلوا نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سورس: رائٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برازیل کے سابق صدر پر تحفے میں ملی قیمتی گھڑی اور زیورات باہر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو پر مشیر کے ذریعے 3 ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کو غیرقانونی طورپر ملک سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق برازیلی صدر کو 2021 میں سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔ ان کی اہلیہ کو بھی قیمتی زیورات تحفے میں ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کی نجی ایئرلائن کے طیارے کی الماتے میں ہنگامی لیںڈنگ

برازیل کے قانون کے مطابق  صدور کو غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کروانے کے بعد ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے۔

   سابق صدر جیر بولسونارو نے تحائف منتقلی کے الزامات سے انکار کیا ہے جبکہ موجود صدر لولا ڈی سلوا نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔