ایران کی نجی ایئرلائن کے طیارے کی الماتے میں ہنگامی لیںڈنگ

Mar 06, 2023 | 10:51:AM
ایران کی نجی ایئرلائن کے طیارے کی الماتے میں ہنگامی لیںڈنگ
کیپشن: ایئربس اے 340 طیارہ روس کی فضائی حدود میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور جہاز نے اچانک بلندی کھونا شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دارالحکومت تہران سے بیجنگ کیلئے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں روس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر طیارے کو قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

   بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہان ایئر کی پرواز ڈبلیو 579 نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:24 بجے تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیجنگ کیلئے اڑان بھری، تقریبا ڈھائی گھنٹے کی پرواز کے بعد ایئربس اے 340 طیارہ روس کی فضائی حدود میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور جہاز نے اچانک بلندی کھونا شروع کردی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کے رابطہ کرنے پر پائلٹ نے قازقستان کے الماتے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران لگ بھگ نصف گھنٹے تک تمام پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کو روک دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔