"کچا بادام" گانے پر حریم شاہ کے نئے انداز؛ ویڈیو منظر عام

Mar 06, 2022 | 11:55:AM
حریم شاہ کی مشہور گانے پر بنائی ویڈیو
کیپشن: حریم شاہ ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی۔ ویڈیو میں وہ مختلف انداز اپناتےمشہور گانا" کچا بادام" سن رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام اکاؤئٹ پر حریم شاہ نے ایک اور نئی ویڈیو  اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ٹک ٹاک ویڈیو کو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ حریم شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فرش پر لیٹے مشہور گانا " کچا بادام" کو سن کر لطف اندوز ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم بالوں کو سنوارتے کیمرے کے سامنے بازؤں کے سہارے لیٹی ہے اور بچوں کی طرح ٹانگیں ہلاتے منہ کے مختلف انداز بھی بنارہی ہے۔

قبل ازیں اداکارہ حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک دروازے کے پاس تیار کھڑی ہیں اسی دوران ایک شخص پالتو شیر کے ساتھ انٹر ہوتا ہے۔شیر کی جیسے ہی نظر حریم شاہ پر پڑی تو ان کی جانب لپکا اور اپنا پنجہ اس کی ٹانگ پر مارا جس پرگھبراہٹ محسوس کرتے  اداکارہ چپ کے سے کیمرے کی طرف آنے لگی۔

کچھ دیر نیچے بیٹھنے کے بعد شیر ایک بار پھر اٹھا اور کیمرہ مین کی طرف آیا جہاں موجود حریم شاہ نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔