سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 3اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

Mar 06, 2021 | 20:22:PM
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 3اہم کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو مختلف کامیاب آپریشنزکے 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف کامیاب آپریشنز کئے، آپریشنز بویا اور ڈوسالی میں دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہوں کیخلاف کئے گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکمانڈرز میں عبدالعنیرشامل ہے ،اس کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھاجبکہ ہلاک دہشتگردجنید کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ سے تھاان کے علاوہ ہونے والے تیسرے دہشتگردکمانڈر خالق شادین کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد2009 سے سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ، دہشتگرددیسی ساختہ بارودی مواد کے حملوں، اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے،اس کے علاوہ دہشتگردبھتہ خوری، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ جیسے جرائم میں بھی ملوث رہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں مختلف دہشتگردوں کو بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھے،آپریشنز میں خفیہ پناہ گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔