بھارتی کسانوں کے مظاہرہ۔۔100دن مکمل۔۔نیا پلان تشکیل دیدیا

Mar 06, 2021 | 12:22:PM
بھارتی کسانوں کے مظاہرہ۔۔100دن مکمل۔۔نیا پلان تشکیل دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں کسانوں نے مودی سرکار کو مزیدپریشان کر دیا۔ تحریک کو سو دن مکمل ہونے پر مظاہروں کا نیا پلان تشکیل دے کر مودی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

مظاہروں کے نئے پلان کے حوالے سےکسان رہنما درشن پال سنگھ  نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی شکل اب بدل چکی ہے۔ آج کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس وے کو پانچ گھنٹے تک بند کر دیا جائے گا جبکہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں کسانوں کی تحریک خواتین چلائیں گی۔

دوسری جانب بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے تنقید کرنیوالی شوبز شخصیات کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔ اس سلسلے میں انکم ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ تاپسی پنوں اور فلمساز انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں یہ ہی نہیں بلکہ دیگر معروف پروڈیوسرز اور فلمسازوں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔