ایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں، ٹرمپ

Jun 06, 2026 | 09:00:AM
 ایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں، ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں،  اس کے پاس بالآخر معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، ایران وہ اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور نہیں کیا۔

این بی سی نیوزکو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے حل میں وقت لگتا ہے، یہ کام فوری نہیں ہوتے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس بالآخر معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، ایران وہ اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا جن کا اس نے کبھی تصور نہیں کیا۔ ایران نے جنگ بندی کیلئے ڈیل پراتفاق نہیں کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اتفاق اس لیےنہیں کیاکیونکہ وہ طاقتور اورغیور ہے، میں ڈیموکریٹ ہوتا توکوئی نہ پوچھتا کہ جنگ کب جیتی جائےگی۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران پھر آمنے سامنے،آئل ٹینکرز  روک دئیے گئے

اس  سے قبل امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری انتظامیہ کو ایران کے معاملے پر زبردست کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران جوہری ہتھیار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بہت سے آئل ٹینکر گزرے ہیں،تعداد بتانا نہیں چاہتا، آبنائے ہرمزبحران حل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد تیل قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی کم ہو جائیں۔