امریکہ کا ایرانی تنصیبات پر حملہ،پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Jun 06, 2026 | 08:51:AM
امریکہ کا ایرانی تنصیبات پر حملہ،پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فضائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا  جبکہ پاسداران انقلاب نے امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹ کام نے کہاہے کہ امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی ۔امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔

امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ  آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پروارننگ فائر کیے گئے تھے ۔

 یہ بھی پڑھیں:معاہدہ قریب،امریکی صدر نےایرانی طاقت کا اعتراف کر لیا؟

ایرانی پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمزعبور کرنے کی کوشش کررہےتھے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی جائےگی، آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

امریکی فوج  کے مطابق ایران نے7میزائل داغے، جن میں سے 6 روک لیے گئے، ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔