سب پھڑے جان گے۔۔ چرس اسمگلنگ کرتےہوئے 3 پولیس والے گرفتار

Jun 06, 2025 | 19:58:PM
سب پھڑے جان گے۔۔ چرس اسمگلنگ کرتےہوئے 3 پولیس والے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی،  ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے3 پولیس کانسٹیبلوں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ لیویز نے ایک کارروائی کے دوران ایک موٹر کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق خیبر کے علاقے قمبرخیل باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار افراد پولیس کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔جن میں عالمزیب والد صنوبر خان سکنہ قمبر خیل،قادر خان والد اکبر خان سکنہ قمبر خیل اور زیارت گل والد شیر باز سکنہ قمبر خیل باڑہ شامل ہیں۔ملاکنڈ لیویز کے مطابق زیارت گل اور عالم زیب اب بھی خیبر پولیس میں حاضر سروس ہے جبکہ قادر خان پولیس سے برخاست ہے۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، اگر اہلکار جرم میں ملوث پائے گئے تو انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ،2 کھلاڑی ویزہ پالیسی کے باعث رل گئے