ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ،2 کھلاڑی ویزہ پالیسی کے باعث رل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو برطانیہ کی جانب سے ویزا تبدیلیوں کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں اسپنر عقیل حسین اور جیڈ گولی کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت پر مشکلات کا سامنا ہے،اور یہ مشکلات برطانیہ کی جانب سے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔انگلینڈ نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو پر ویزا تبدیلیاں اپریل اور مئی 2025 میں نافذ کی تھیں۔دونوں کھلاڑیوں کو ویزا کے لیے باقاعدہ درخواست دینا اور ذاتی طور پر انٹرویو کے لیے حاضر ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز مائلز باسکو کا کہنا ہے کہ عقیل حسین کو پی ایس ایل کے بعد ہی ویزا کے لیے اپلائی کرنے کا موقع ملا۔ جیڈ گولی کو راسٹن چیز کی ٹیسٹ کپتانی کے باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا، تاہم تب تک ویزا ویور کی مدت ختم ہو چکی تھی۔عقیل حسین کے باقی میچز کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔ راستن چیز اب پوری ٹی20 سیریز کے دوران اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے اور بعد میں ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،عید پر مبارکباد اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال