سندھ میں قیدیوں کے لیے خوشخبری،خصوصی معافی کا اعلان

Jun 06, 2025 | 11:28:AM
سندھ میں قیدیوں کے لیے خوشخبری،خصوصی معافی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بڑی عید پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کردیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے مطابق قتل، دہشت گردی، ریپ، اغواء اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی اس معافی کے اہل نہیں ہوں گے، معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:دوحا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

سید مراد علی شاہ کاکہناہے کہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پربھی اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لئے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔