دوحا جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام میں تشویش کی لہر
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔