سندھ کےساتھ ناانصافیاں۔مراد علی شاہ نے عمران خان کو  خط لکھ دیا 

Jun 06, 2021 | 11:30:AM
سندھ کےساتھ ناانصافیاں۔مراد علی شاہ نے عمران خان کو  خط لکھ دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ کےساتھ ناانصافیاں،وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے عمران خان کو شکایات سے بھرا خط لکھ دیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں  کہنا تھا کہ وزیراعظم سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اسے حق دیں۔ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔خط کے متن کے مطابق  وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا۔مراد علی شاہ نے اپنے خط میں   کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے ’کے فور‘ کے مکمل نہ ہونے سے متعلق خدشات کا اظہارکیا ہے اورسندھ کے لئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ سندھ کی عوام کو مسائل سےنکالنے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو بجٹ میں نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے :بلاول