ہانیہ کی وائرل ویڈیو۔۔میں تو بچ گیا۔۔عاصم اظہر نےمداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا

Jun 06, 2021 | 10:06:AM
ہانیہ کی وائرل ویڈیو۔۔میں تو بچ گیا۔۔عاصم اظہر نےمداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان  کے معروف گلوکار اور اداکارہ ہانیہ عامر کے سابق دوست عاصم اظہر کے حالیہ سوشل میڈیا پیغام نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔

ہانیہ عامر کے سابق دوست عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جو بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی فلم کے ایک سین پر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بال بال بچ گیا۔‘

عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا۔

 صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے۔ایک صارف نے گلوکار کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’ہانیہ بھابھی نے دھوکہ دے دیا۔‘جبکہ خاتون صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ویسے آپ بچ تو گئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہےاور اس کے بعد  ہانیہ عامر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔
 یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، فائرنگ کی ویڈیو وائرل