ڈائمنڈ اتھلیٹکس، کینیا کی رنر نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوجین ڈائمنڈ لیگ میں کینیا کی فیتھ کیپیگان نے 1500 میٹر دوڑ میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
کینیا کی فیتھ کیپیگان نے 15 سو میٹر دوڑ میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے 3 منٹ 48 اعشاریہ 68 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا
فیتھ کا پچھلا عالمی ریکارڈ 3 منٹ 04 . 49 سیکنڈز کے ساتھ تھا۔
فیتھ کیپیگان نے یہ ریکارڈ گزشتہ برس جولائی میں پیرس ڈائمنڈ لیگ میں قائم کیا تھا۔
اس کے علاوہ کینیا کی بیٹرائس شیبٹ نے 5 ہزار میٹر دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا ساؤتھ ایشین کراٹے میں گولڈ میڈل
انہوں نے یہ ریکارڈ 13 منٹ 06 .58 سیکنڈز کے ساتھ قائم کیا۔
اس سے قبل ایتھوپیا کی گوداف سیگے نے 14 منٹ 00.21 سیکنڈز کے ساتھ قائم کیا تھا۔
بیٹرائس شیبیٹ 5 ہزار میٹردوڑ 14 منٹ سے کم وقت میں مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔