یونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے کود کر جان لینے کی کوسشش کیوں کی؟ حقائق سامنےآگئے

Jan 06, 2026 | 23:42:PM
 یونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے کود کر جان لینے کی کوسشش کیوں کی؟ حقائق سامنےآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری۔ وقاص احمد) لاہور کی مقامی یونیورسٹی  میں طالبہ کے چھت سے کود کراپنی جان لینے کی کوشش کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ یہ بچی اس وقت لاہور جنرل ہسپتال مین زیر علاج ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کے اقدام خودکشی کا معاملہ  کئی روز سے سوشل میڈیا مین بحث کا موضوع بنا رہا ہے، اب اس واقعہ کے ھقائق سامنے آ گئے ہیں۔

یابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ لاوہر کی ایک اہم یونورسٹی یونیورسٹی آف لاہور میں عمارت کی دوسری منزل سے کود کر اپنی جان لینے کی کوشش کرنے والی بچی  اپنے گھر والوں سے پسند کی جگہ پر شادی نہ کرنے کی وجہ سے خفا تھی۔ اہل خانہ سے ناراضگی میں اس نے یونیورسٹی کی چھت سے کودنے جیسا قدم اٹھا لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ فاطمہ حسین کے اقدام خودکشی کی وجہ سامنے آ گئی  ہے۔  ڈی فارم کی یہ طالبہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر اپنے اہل خانہ سے خفا تھی۔ اس کیس کی تفتیش سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ فاطمہ اپنے دوست سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں۔ ان  کی فیملی کے افراد  اس لڑکے سے شادی کرنےکے خلاف تھے ۔طالبہ کی فیملی  کے ارکان ان  کی شادی کسی دوسری جگہ کرنے کے لیے دباو ڈال رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں :جنگی جہازوں کے کتنے آرڈر آ چکے،معیشت پر کیا اثر؟ وزیردفاع نے بڑی بات بتادی

فیملی کی طرف سے فاطمہ پر سختی کئے جانے پر لڑکی نے  جذباتی قدم اٹھایا اور یونورسٹی جانے کے بعد عمارت کی دوسری منزل سے کود گئی۔ اس عمل سے ان کو سخت چوٹین آئیں، فوری طور پر جنرل ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دے کر ان کی جان بچا لی۔ ان کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں  فریکچر ہوئیں جن کی سرجری کر دی گئی۔ اب یہ سٹوڈنٹ سہپتال مین رو بہ صحت ہو رہی ہیں۔  

اس کیس کی تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ  فاطمہ کی پسند کی شادی کرنے کی ضد پر گھر میں جھگڑا بھی ہو چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: خودکشی کی کوشش کی روک تھام، لاہور کی یونیورسٹی نے اہم اقدامات اٹھالئے