جنگی جہازوں کے کتنے آرڈر آ چکے،معیشت پر کیا اثر؟ وزیردفاع نے بڑی بات بتادی

Jan 06, 2026 | 22:35:PM
 جنگی جہازوں کے کتنے آرڈر آ چکے،معیشت پر کیا اثر؟ وزیردفاع نے بڑی بات بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے پاکستان کی معیشت  میں بڑا ابھار آ رہا ہے، جنگی جہازوں کی خریداری کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ شاید چھ ماہ بعد پاکستان کو  آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے۔

وزیر دفاع خواجہ آسف نے بتایاکہ  ہمارے جنگی جہاز بھارت کے ساتھ مئی کی جنگ میں ٹیسٹ ہوگئے۔ ہمارے جنگی جہازوں کی پرفارمنس کو دنیا نے دیکھ لیا۔ اب ہمیں ان جنگی جہازوں کی تیاری کے اتنے زیادہ آرڈر مل رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ 6 ماہ بعد پاکستان کو  آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے۔

ایک نیوز چینل کے ٹاک شو مین اینکر کے ساتھ  گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع  خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت اور افغانستان سے جنگ کےلیے تیار ہیں، ہم نے مئی 2025ء میں ہی  ثابت کردیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری عزت میں اضافہ ہوا ہے، اور ہماری طاقت کو بھی دنیا نے دیکھ لیا ہے۔ ہمارے جنگی جہاز ٹیسٹ ہوگئے۔

وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ اب ہمیں جنگی جہازوں کی کریداری کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے 6 ماہ بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی ضرورت باقی نہ رہے۔

وینزویلا کے صدر کو وینزویلا کے دارالحکومت سے اغوا کتر لئے جانے کے واقعہ کے متعلق سوالات کے جواب مین خواجہ آصف نے یہ دلچسپ تبصرہ کیا کہ اگر امریکہ " انسانیت کا دوست" ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے اوراپنی کسی عدالت میں مقدمہ چلائے، خواجہ آسف نے مزید کہا،  دعا کریں ترکیہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اغواء کرلے اور سارا حساب برابر کر دے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    5 بڑے نہ تو ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے, بیرسٹرگوہر