خودکشی کی کوشش کی روک تھام، لاہور کی یونیورسٹی نے اہم اقدامات اٹھالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) سٹوڈنٹس میں خودکشی جیسے واقعات کو کیسے روکا جائے؛ لاہور کی اہم یونیورسٹی نے غیر ملکی یونیورسٹی سے مدد مانگ لی۔
یإعلوم ہوا ہے کہ یونورسٹی کی حدود میں سٹوڈنتس کی خودکشی اور سنگین حادثات کو روکنے کے لئے لاہور کے اہم تعرلیمی ادارہ یونیورسٹی آف لاہور نے سنگاپور یونیورسٹی سے مدد حاصل کر لی ہے۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہر احاطے میں عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی جال لگا دیئے ہیں۔ یہ حفاظتی جال لگانے کا مقصد کسی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے یا حادثہ میں گھر جانے والوں کو خطرناک زخم لگنے سے بچانا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی جال لگانے کے لئے ٹیکنیکل معاونت سنگارپور یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور طالبہ کی خودکشی کی کوشش،یونیورسٹی آف لاہورغیر معینہ مدت کیلئے بند
اس سے پہلے سنگاپور یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے یونی ورسٹی کی عمارتوں سے چھلانگ لگانے کے واقعات ہونے کے بعد اس رجحان کو روکنے اور جانی نقصانات کے خطرہ کو ختم کرنے کے لئے سنگاپور یونی ورسٹی نے تمام عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی جال لگا لئے تھے۔ اس اقدام کے بعد سنگاپور یونیورسٹی میں عمارت سے گرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
اب یونیورسٹی آف لاہور نے بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے حفاظتی جال کی تنصیب کی ہے اور اس کام کے لئے سنگاپور یونیورسٹی سے تکنیکی معاونت حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ماں اور تین بچوں کے قاتلوں کا سراغ لگانےکیلئےخصوصی تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی